• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومتی مداخلت، پی او اے کا اہم شخصیات سے رابطے کا فیصلہ

کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے حکومت اور کھیلوں کی فیڈریشنوں کے درمیان بڑھتے ہوئے تناؤ اور سیاسی مداخلت کی شدت کو کم کرنے کے لئے بین الصوبائی رابطے کی وزارت اور پی ایس بی حکام سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، پی او اے کی ایگزیکٹو اور جنرل کونسل کے دو روزہ ہنگامی اجلاس میں شرکاء نے پی او اے کے صدر عارف سعید کو اختیارات دئیے کہ وہ اس حوالے سے حکومت کی اعلی ترین شخصیات سے بھی رابطہ کریں اور انہیں اولمپکس چارٹر اور حکومت پاکستان کی جانب سے انٹر نیشنل اولمپکس کمیٹی کو کرائی گئی اس یقین دہانی کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی جائے جس میں واضح طور پر فیڈریشنوں اور پی او اے کی خود مختاری میں عالمی تنظیموں کے چارٹر کے مطابق عمل در آمد کی یقین دلایا گیا ہے، پی او اے کی قیادت حکومتی نمائندوں کو حالیہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں انٹر نیشنل اولمپکس کمیٹی اولمپک کونسل آف ایشیا اور کھیلوں کی عالمی تنظیموں کی جانب سے سامنے آنے والے دبائو سے بھی آگاہ کرے گا، اجلاس میں اگلے ماہ 7سے13ستمبر تک اسلام آباد میں ہونے والے پہلے قومی یوتھ گیمز کی تیاریوں اور صوبوں کی شرکت کے بارے میں رپورٹ پیش کی گئی ، جبکہ سندھ اولمپکس کے سکریٹری احمد علی راجپوت نے دسمبر میں کراچی میں ہونے والے قومی گیمز کی تیاریوں کے بارے میں شرکاء کو آگہی دی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں سال اکتوبر میں منامہ بحرین میں ہونے والے ایشین یوتھ گیمز میں پاکستان 15سے زائد کھیلوں میں حصہ لے گا، پاکستان کے دستے میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو شامل کرنے ، ٹیموں کا انتخاب میرٹ پر کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔ اجلاس کے مندوبین کو اگلے سال ہونے والےسائوتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے حوالے سے حکومت اور پی او اے کے درمیان رابطوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اسپورٹس سے مزید