• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پاکستان نوناری برادری کا جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) آل پاکستان نوناری برادری کی جانب سے کندھکوٹ کے قریب ڈاکٹر عبدالکریم نوناری کے گاوں پر جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ کے واقعے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے پروفیسر فہیم نوناری اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ کندھکوٹ اور شمالی سندھ کا علاقہ جرائم پیشہ افراد کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں جرائم پیشہ افراد کسی بھی شریف شہری کو معاف کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ جرائم پیشہ افراد کو بااثر افراد اور پولیس کی پشت پناہی حاصل ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جرائم پیشہ گروپوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی اور امن قائم کیا جائے۔

سندھ بھر سے سے مزید