• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ میں آپریشن ، ٹارگٹیڈ کارروائی کے پیش نظر تین دن کیلئے کرفیو نافذ

باجوڑ(نمائندہ جنگ ) باجوڑ میں آپریشن ، ٹارگٹیڈ کاروائی کے پیش نظر تین دن کیلئے کرفیو نافذ،صبح 10:30بجے تک اپنی سرگرمیاں ختم کر کے کرفیو کے دوران گھروں تک محدود رہیں، بصورت دیگر کسی ناخوشگوار واقعے کے ذمہ دار خود ہونگے،باجوڑ میں آپریشن کا آغاز، مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ کردی گئی گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کی گئی ضلع انتظامیہ باجوڑ نے پیر کے دن سے صبح 11 بجے سے لیکر رات 11بجے تک ہیڈکوارٹر خار سے منسلک مین شاہراہوں پرکرفیو نافذ کردی ہے ۔ جبکہ تحصیل ماموند کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹیڈ کاروائی کے پیش نظر تین دن کیلئے کرفیو نافذ کردی گئی ہے۔ باجوڑ کے تمام مین شاہراہوں پر پیر کے دن 11 اگست صبح گیارہ بجے سے لیکر رات گیارہ بجے تک 12 گھنٹے کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید