اسلام آباد ( نیو زرپورٹر/خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد میں مسجد کے معاملہ پر وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہد ر ی نے وفد کے ہمراہ جنرل سیکرٹری جےیوآئی مولانا عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی۔ملاقات میں آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی ، چیئرمین سی ڈی اے محمدعلی رندھاوا اور ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن بھی شریک تھے۔مولانا عبدالغفور حیدری نے معاملہ پرشدید تشویش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں مسجد گرائے جانے سے متعلق حکومتی وفد نے اپنے موقف سے جےیوآئی کو آگاہ کیا۔ در یں اثنا ء نماز ظہر کے وقت شہید کی گئی مدنی مسجد کے مقام پر سیکڑوں علما ء اور مدارس کے طلبہ جمع ہوگئے اور نماز ظہر ادا کی ۔ انہوں نے سی ڈی اے کی جانب سے وہاں لگائے گئے پودے ا کھاڑ کر پھینک دیے اور اعلان کیا کہ مسجد دو بارہ تعمیر کی جا ئے گی۔ سنی علماء کونسل کے رہنماؤں کے رہنماؤں قائد ڈویژن حضرت مولانا مفتی تنویر عالم فاروقی،قائد اسلام آباد حافظ نصیر، مولانا عبدالرحمن معاویہ،مولانا یعقوب طارق ودیگر نے آبپارہ چوک میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہو کہا کہ حکومت کے مسجد کو شہید کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں۔حکومت 48 گھنٹوں کے اندر مسجد کی تعمیر شروع کرے بصورت دیگر علماء کرام بذات خود مسجد کی تعمیر شروع کر دیں گے۔ مظاہرے کے موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔