• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

30 جون تک پٹرولیم لیوی کی مد میں 34 ارب روپے جمع

اسلام آباد (ایجنسیاں)وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے 30 جون تک پٹرولیم لیوی کی مد میں 34 ارب روپے اکٹھے کئے ہیں،وہ پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔وزیر توانائی اویس لغاری نے گردشی قرض کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیںجس کے مطابق مئی 2025 تک بجلی کے شعبہ میں گردشی قرض 2 اعشاریہ 47 کھرب روپےہے ‘گردشی قرض جمع ہونے کی بنیادی وجہ تقسیم کارکمپنیوں کی نااہلی ہے‘قرض کے حجم کو کم کرنے کے لیے 1275 ارب روپے کا انتظام کیا جا رہا ہے‘ قومی اسمبلی اجلاس میں تحریری طور پر وزارت پیٹرولیم کی جانب سے بتایا کہ رواں سال 16 اپریل کو پیٹرول پر 8 اور ڈیزل پر 7 روپے پیٹرولیم لیوی بڑھائی گئی ہے
ملک بھر سے سے مزید