• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بار کونسل انتخابات 2025 کے لئے وکلا نے انتخابی مہم شروع کر دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بار کونسل کے انتخابات 2025 کے لئے امیدواروں نے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی، ڈسٹرکٹ ساؤتھ سے ماہر قانون سینئر وکیل نظار خان ایڈووکیٹ نے ممبر بار کونسل کے لئے اس سلسلے میں گزشتہ روز نجی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا، جس میں وکلاء کی بڑی تعداد نے شرکت کی تقریب میں محمد جاوید ایڈووکیٹ، ظہور احمد ایڈووکیٹ، ممتاز خان ایڈووکیٹ، طیب ایڈووکیٹ، شہریار خان ایڈووکیٹ سمیت متعدد وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے نظار تنولی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا شرکاء نے ان کی پیشہ ورانہ خدمات اور بار سے وابستگی کو سراہا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نظار خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ سندھ بار کونسل ایک اہم ادارہ ہے جو نہ صرف وکلاء کے مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کرتا ہے بلکہ عدالتی نظام میں بہتری اور قانون کی بالادستی کے لئے بھی کلیدی اہمیت رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ اگر وکلاء برادری نے ان پر اعتماد کیا تو وہ سندھ بار کونسل کو ایک فعال، شفاف اور وکلاء دوست ادارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
ملک بھر سے سے مزید