• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی ٹی کی آمدنی 18 ارب ہو چکی، ملازمین کو فائدہ نہیں پہنچ رہا، امین الحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر مرکزی راہنما ، رکن قومی اسمبلی سید امین الحق نے کہا ہے کہ ماضی میں کے پی ٹی کی آمدنی 2 ارب روپے تھی، جو آج بڑھ کر 18 ارب روپے ہو چکی ہے، مگر ملازمین کو اس کا فائدہ نہیں پہنچ رہا! ایم کیو ایم نے ہمیشہ بلا تفریق بھرتیاں کیں، 2012 ءکا مسئلہ ہر دور میں ہمارا ایجنڈا رہا اور چارٹر آف ڈیمانڈ اب آخری مراحل میں ہے۔ متحدہ راہنما نے عزم ظاہر کیا کہ کسی بھی رکاوٹ کے باوجود چارٹر آف ڈیمانڈ منظور کرایا جائے گا۔ وہ پیر کو یہاں ایم کیو ایم ، لیبر ڈویژن کے زیر اہتمام کراچی پورٹ ٹرسٹ ہیڈ آفس میں جشنِ آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے، جس میں مرکزی راہنما راشد سبزواری، لیبر ڈویژن کے انچارج ارشد انصاری، کمیٹی کے ارکان، کے پی ٹی کے محنت کش اور افسران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آج کے پی ٹی میں 78 واں جشن منا کر خوشی ہو رہی ہے، یہاں ہر زبان بولنے والے لوگ موجود ہیں، پاکستان بڑی قربانیوں سے حاصل ہوا، ہماری ذمے داری ہے کہ تمام مذاہب اور اقلیتوں کو ساتھ لے کر چلیں، 5 مئی کو بھارت کی بزدلانہ جارحیت کا جواب پاک فضائیہ نے بھرپور انداز میں دیا۔
ملک بھر سے سے مزید