• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگور اڈہ میں NLC ٹرمینل کو کسٹم پورٹ کا درجہ دیدیا گیا

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) ایف بی آر نے افغانستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے انگور اڈہ میں این ایل سی بارڈر ٹرمینل کو کسٹم پورٹ کا درجہ دے دیا ،194.5کنال پر محیط ٹر مینل   پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی سامان کی آمدورفت کا اہم گیٹ وے ثابت ہو گا ۔ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق   این ایل سی بارڈر ٹرمینل انگور اڈہ کو باضابطہ طور پر کسٹم پورٹ قرار دیا ہے، مذکورہ فیصلہ حکومت کی جانب سے سرحدی انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے، کسٹم کے عمل کو آسان بنانے اور سرحد پار تجارت کو بڑھانے کی وسیع تر حکمت عملی کا حصہ ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق  کسٹمز ایکٹ کے تحت دیئے گئے اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے ایف بی آر این ایل سی بارڈر ٹرمینل، انگور اڈہ جس کا رقبہ 194.5 کنال ہے،  اس کو سامان کی لوڈنگ، ان لوڈنگ اور کلیئرنس کے لیے کسٹم پورٹ قرار دیا جاتا ہے۔
ملک بھر سے سے مزید