کراچی(آئی این پی )سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے ملزم عمران آفریدی کے سہولت کار کوخیبر پختونخوا سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کرلی گئی جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپےمارے جارہے ہیں، دوسری جانب کراچی کی عدالتوں میں خواجہ شمس السلام ایڈووکیٹ و دیگر وکلا کے قتل کیخلاف وکلا نے ہڑتال کردی جس کے باعث مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔تفصیلات کےمطابق کراچی میں قتل ہونے والےسینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے ہائی پروفائل قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے مرکزی ملزم عمران آفریدی کے سہولت کار حسن کو خیبرپختونخوا سے حراست میں لیکرواردات میں استعمال ہونے والی کار بھی برآمد کرلی ہے۔