• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیاری بکرا پیڑی کے قریب ٹارگٹ کلنگ، فائرنگ سے ڈاکٹر ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لیاری بکرا پیڑی کے قریب مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ڈاکٹرہلاک ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ تھانہ کی حدود لیاری بکرا پیڑی ،علیشان مسجد کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نےٹارگٹ کرکے پیدل چلتے 60سالہ شمبو لعل ولد وجے رام پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہلاک ہوگیا،فائرنگ کی اطلاع پرپو لیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتول کی لاش کو اسپتال منتقل کیا، جبکہ کرائم سین یونٹ کی مدد سے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر شواہد جمع کئے گئے،ایس ایچ او تھانہ کلاکوٹ آغا معشوق علی نے بتایا ہےکہ مقتول شمبو لعل پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر تھااور لیاری میں اپنی پرائیوٹ کلینک میں پریکٹس کرتا تھا،مقتول لیاری اور گارڈن کے درمیان لیاری ایکسپریس وےقریب رہائش پذیر تھا اور وہ روزانہ پیدل کلینک اور گھرآیا جایا کرتا تھا،کلینک اور گھرآنے جانے کے لئے وہ لیاری ایکسپریس وےکا ہی استعمال کرتا تھا۔
ملک بھر سے سے مزید