• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیمرا نے پہلی بار ضلعی سطح پر کیبل ٹی وی لائسنسز جاری کردیئے

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )پیمر انے پہلی بار ضلعی سطح پر کیبل ٹی و ی لائسنسز جاری کردیے ،ملک بھر سے 36کمپنیوں نے 91درخواستیں جمع کروائیں،67لائسنسز کیلئے 29کمپنیاں عبوری طور پر اہل قرار،اتھارٹی نے دوسرے مرحلے کیلئے درخواستیں جمع کروانے کی تاریخ میں 20دن کی توسیع کر دی ، چیئرمین پیمرا محمد سلیم نے تمام لائسنس یافتگان کو مبارکباد دی اور کہا کہ میں اُمید کرتا ہوں کہ آپ لوگوں کو میعاری تفریح اور معلومات فراہم کریں گے اور پیمرا قوانین کو ملحوظِ خاطر رکھیں گے اور مثبت کردار(Fair Play)یقینی بناتے ہوئے نئے نیٹ ورکس کا آغاز کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) کی جانب سے کل 11اگست کو پیمرا ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں ضلعی سطح پرکامیاب بولی دہندگان کو کیبل ٹی وی لائسنسز کے اجراء کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہاں یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ پیمرا نے ضلعی سطح پر کیبل ٹی وی لائسنسز کا اجراء پہلی بار متعارف کروایا اور پہلے مرحلے میں اتھارٹی نے ملک بھر کے 143اضلاع میں لائسنسز کے اجراء کیلئے خواہشمند کمپنیوں اور افرادسے درخواستوں کی طلبی کیلئے فروری 2025ء میں قومی اخبارات اور پیمرا کی ویب سائٹ پر اشتہارات دئیے جن کی ٹیلی ویژن چینلز، ایف ایم ریڈیو اور کیبل ٹی وی پربھی تشہیر کی گئی۔ پورے پاکستان سے 36کمپنیوں نے 91درخواستیں جمع کروائیں۔
ملک بھر سے سے مزید