کراچی (اسٹاف رپورٹر)سہراب گوٹھ میں ڈاکوؤں اور شہری کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ہوٹل پر بیٹھا شہری جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود لاسی گوٹھ سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 22 سالہ جان شیر شدید زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج اس نے دم توڑ دیا ۔ایس ایچ او ممتاز مروت نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کپڑے کا کاروبار کرنے والے مہر علی نامی شخص سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ مہر علی نے ملزمان پر فائرنگ کی۔مہر علی اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔