• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضعیف پینشنرز میں شدید اضطراب اور پریشانی، زندہ رہنے کی تصدیق اب بینک کے بجائے نادرا کرے گا

کراچی (اسد ابن حسن) حالیہ حکومتی فیصلے پر ضعیف پینشنرز میں سخت ترین اضطراب پایا جاتا ہے کیونکہ ہم ان کو اپنے زندہ ہونے کا ثبوت کا سرٹیفکیٹ لینے کے لیے بینک سے تصدیق کروانے کے بجائے نادرا کی لمبی لمبی قطاروں میں لگنا پڑے گا۔ 70/75 سال کے ضعیف سرکاری ریٹائرڈ پیشنر کو نادرا کے دفاتر جا کر خوار ہونا لازمی ہوگا۔نوٹیفکیشن میں یہ ترغیب بتائی گئی ہے کہ پینشنرز گھر بیٹھے آن لائن پاک آئی ڈی پہ جا کر اپنی ویریفکیشن مکمل کروا سکتے ہیں مگر پیچیدہ طریقے کار سے صرف شاید ایک فیصد ہی پینشنرز ہی کامیاب ہوں گے۔ پہلے یہ کام بینک یا اکاؤنٹس آفس کرتا تھا۔ یہ تصدیق سال میں ایک بار لازمی کروانی ہوگی۔ تصدیق مکمل ہونے کے بعد ڈیٹا خودکار طور پر اکاؤنٹس آفس کو بھیج دیا جائے گا۔ مذکورہ موضوع پر بہت سارے سرکاری افسران سے بات ہوئی۔
ملک بھر سے سے مزید