اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ،شہر اقتدار میں سیکورٹی کا نظام عملاً عسکری اداروں کے حوالے ،پولیس کمانڈوز کا گشت ، پولیس کمانڈوز اور عسکری اداروں نے شہر اقتدار کی اہم شاہرائوں ،مارکیٹوں کے ساتھ ساتھ مارگلہ ہلز پر بھی ناکے لگا لئے ، پولیس اور کویک فورس کی گاڑیاں شہر بھر میں رواں دواں ، وفاقی دارالحکومت میں 13 اگست کی رات منائے جانے والی جشن آزادی کی بڑی تقریب کی آج منگل کو ریہرسل ہو گی جس میں شرکت کیلئے مہمانوں کو دعوت نامے بھیج دیئے گئے ، 13 اگست کی بڑی تقریب میں فیلڈ مارشل عاصم منیر ، وزیر اعظم شہباز شریف،چاروں مسلح افواج کے سربراہوں ، سیکرٹری دفاع سمیت شہر اقتدار کی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔