اسلام آباد (ساجد چوہدری )سندھ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹرز کا پہلا گروپ روایتی چینی ادویات کی تربیت کےلئے چین پہنچ گیا، افتتاحی تقریب پیر کو ہُنان یونیورسٹی برائے چائنیز میڈیسن سے منسلک پہلے ہسپتال میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام و ماہرین نے فزیکل و آن لائن شرکت کی،اس پروگرام کے تحت حکومت سندھ کی جانب سے نامزد چھ پاکستانی ڈاکٹرز چین میں خصوصی تربیت حاصل کریں گے، جس کا مقصد پاکستان میں طب چینی کے ماہرین کی تیاری اور صحت کے شعبے میں استعداد کار میں اضافہ ہے، افتتاحی تقریب میں کوآرڈینیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ یہ تربیتی پروگرام پاکستان اور چین کے درمیان طب و صحت کے میدان میں تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔