• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد (آئی این پی ) 11 روز میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد 16 اگست سے پاکستان میں بھی پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ظاہر کیا جارہاہے ۔ گزشتہ گیارہ روز میں عالمی منڈی میں امریکی خام تیل پانچ ڈالر 71 سینٹ سستا ہوا، امریکی خام تیل کی فی بیرل ٹریڈ 69.26 ڈالر سے کم ہو کر 63.48 ڈالر پر آ گئی، جبکہ 11 روز میں برطانوی برینٹ کی فی بیرل قیمت میں 5 ڈالر 72 سینٹ کی کمی ہوئی ، برطانوی برینٹ 71.70 ڈالر سے کم ہو کر 65.98 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہا ہے ۔ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل 15 اگست کوکیاجائیگا، قیمتوں کے تعین کی حتمی ورکنگ اوگرا 15 اگست کووزارت خزانہ کوبھجوائے گا ۔

اہم خبریں سے مزید