• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے، شافع حسین

لاہور(خبر نگار)صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے کہاہے کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کے982ویں سالانہ عرس کی تقریبات 13 سے15اگست تک لاہورمیں ہوں گی۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری شافع حسین نے کہاکہ عرس کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، صوبائی وزیر نے کہا کہ درباروں پر نصب چندے کے باکسز میں کرپشن کی روک تھام کیلئے لائحہ عمل بنایا جارہا ہے،کوشش ہے کہ بڑے درباروں پر پنجاب بنک کی چھوٹی برانچیں قائم کی جائیں ،صوبائی وزیر نے کہا کہ درباروں اور مساجد کی تزئین آرائش کے لئے رواں مالی سال کے بجٹ میں3ارب روپے رکھے گئے ہیں۔بڑھتی ہوئی آبادی کی ضروریات کے پیش نظر نئی مساجد بھی بنائی جائیں گی۔
لاہور سے مزید