لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر نے شہباز شریف ہسپتال بیدیاں روڈ کا دورہ کیا، جہاں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کےمراکز صحت کی اپ گریڈیشن ایک انقلابی منصوبہ اور فلیگ شپ پروگرام ہے، بہترین طبی سہولیات یقینی بنانے کے لیے ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو میں کیتھ لیبز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ تاکہ امراض قلب کے مریضوں کو دوسرے بڑے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے اور انہیں طبی سہولتیں ان کے اپنے علاقوں میں میسر آئیں ۔