لاہور (خبر نگار)سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے حضرت داتاگنج بخش ؒ کے982ویں سالانہ عرس کی استقبالیہ تقریبات کے سلسلے میں چوتھے روزبین المدارس و جامعات کے طلباء کے مابین " مقابلہ حسن قرأت" کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس اسلامی تاریخ کا درخشاں باب ہیں۔ حضرت داتا گنج بخشؒ کی خانقاہ علوم قرآن کا مرکزتھی، حضرت اقبال نے آپؒ کو علوم و معارف ِ قرآنیہ کا پاسبان قرار دیا۔ عہدِ حاضر میں قرآنی افکار کی ترویج کے لیے سیّدہجویرؒ کے طرزِ زیست سے راہنمائی کی ضرورت ہے۔قرآنی افکار کا فروغ اور سیرت طیبہ ﷺکی ترویج، وقت کی اہم ضرورت ہے،اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف پنجاب خالد محمود سندھو، شیخ جمیل احمد، مفتی محمد رمضان سیالوی حافظ جاوید شوکت،قاری بدر الرزمان قادری، علامہ ریاض احمد چشتی، من طاہر مقصود، محمد ناصر، زاہد بٹ مولانا قاری ابوالخیر زوارسمیت اکابر علمی و دینی شخصیات موجود تھیں ۔