• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی محض ایک تاریخی دن نہیں بلکہ قربانیوں، جدوجہد اور عزم و ہمت کی علامت، ساجدہ فاروق تارڑ

لاہور (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ کی والدہ ساجدہ فاروق تارڑ نے کہا ہے کہ 14 اگست محض ایک تاریخی دن نہیں بلکہ قربانیوں، جدوجہد اور عزم و ہمت کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے آزادی کے خواب کو حقیقت بنانے کے لیے اپنی جان، مال اور گھربار قربان کر دیا۔اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا پاکستان، وفاقی اور پنجاب حکومت کی محنت اور پالیسیوں کے باعث بہتری کی جانب گامزن ہے۔
لاہور سے مزید