لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور مفادات کے اسیر حکمرانوں نے آئین کا تقدس پامال اور جمہوریت کے نام پر بدترین آمریت مسلط کررکھی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کی چوکھٹ پر سجدہ ریز ہو کر اقتدار تک پہنچنے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے۔سول ملٹری گٹھ جوڑ نے قوم کو سخت مایوس کیا ہے۔ہائیبرڈ نظام سے ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔حالات کو بدلنے کیلئے قومی سطح کی تحریک کی اشد ضرورت ہے اور یہ ضرورت صرف جماعت اسلامی پوری کرسکتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں حلقہ لاہور کی تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حلقہ لاہور ضیا ء الدین انصاری ایڈووکیٹ اورناظم شعبہ تربیت حافظ سیف الرحمن بھی موجود تھے۔