• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد کی مسماری آئین پاکستان کی روح پر حملہ ہے،علماء کرام

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت اتحاد العلماء والمشائخ پاکستان کے قائدین صدر مولانا عبدا لمالک، نائب صدر مولانا ڈاکٹر عطا الرحمن، نائب صدر میاں مقصود احمد، ناظم اعلیٰ مولانا محمد اسماعیل خان، مولانا عطا الرحمن مدنی، مولانا مفتی امتیاز مروت، مولانا عبدالاکبر چترالی، مولانا قاری ضمیر اختر منصوری، پیر خواجہ معین الدین احمد کوریجہ و دیگر رہنماؤں نے اسلام آباد میں مدنی مسجد کی شہادت کو قوم کے دینی جذبات پر سیدھا وار اور کھلی دشمنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام صرف ایک مسجد کی مسماری کا نہیں بلکہ اللہ کے گھر کے تقدس اور آئین پاکستان کی روح پر حملہ ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ ضیا الحق شہید کے دور سے قائم یہ تاریخی دینی مرکز دہائیوں سے علم، عبادت اور اخلاقی تربیت کا سرچشمہ رہا، مگر موجودہ حکمرانوں نے اس کی بنیادیں گرا کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ نہ عوام کے دوست ہیں اور نہ دین کے خیرخواہ۔
لاہور سے مزید