• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این ایف کی کارروائیاں، ایک خاتون سمیت 11 ملزمان کو گرفتار

اسلام آباد ( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگار ) انسداد منشیات فورس نے 11کاروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 11 ملزمان کو گرفتار کر کے 1 کروڑ 89 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 49.673 کلوگرام منشیات برآمد کر لی ہے ۔تعلیمی اداروں میں کارروائیاں فیض آباد بس اڈہ کے قریب 2 مسافروں سے 3 کلو چرس اور 100 گرام آئس،اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے پیٹ سے 378 گرام کوکین اور 417 گرام آئس اور 84 گرام ہیروئن بھرے کیپسولز ، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے سامان سے 3.810 کلو کپڑوں میں جذب شدہ آئس ،چاندنی چوک راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس سے برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل سے کپڑوں میں جذب شدہ 12.160 کلو آئس،جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو آفس میں آسٹریلیا جانے والے پارسل سے برتنوں میں چھپائی گئ 1.154 کلو افیون ،والٹن روڈ لاہور کے قریب موٹر سائیکل سوار سے 6 کلو افیون اور 3 کلو چرس، سبزی منڈی اسلام آباد کے قریب بس میں سوار مسافر خاتون سے 3.6 کلو چرس، یونیورسٹی روڈ پشاور میں گاڑی سے 3 کلو آئس اور 2.4 کلو چرس ۔چمن موڑ ِرنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 4 کلو ہیروئن برآمد ،2 ملزمان حاجی کیمپ پشاور میں گاڑی سے 1 کلو ہیروئن اور 570 گرام کپڑوں میں جذب شدہ آئس برآمد اور ملزم گرفتارکوئٹہ میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے 5 کلو چرس برآمدکر لی ہے ۔
اسلام آباد سے مزید