• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جڑواں شہروں میں30 سے زائد جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد ( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد پولیس نے 30 سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکر لیا ہے،اسلحہ کی نوک پر چھیننے گئے زیورات اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ، 8 اشتہاری بھی پکڑ لئے گئے ،تھانہ بہارہ کہو نے گاڑی چھین کر ڈرائیور کو اغواء کرکے قتل کر نے والے دوملزمان گرفتار، ملزمان طیب اور عبداللہ کے قبضہ سے چھینی گئی گا ڑ ی اورواردات میں استعمال ہونے والے اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ہے،مزید تفتیش جاری ہے۔ تھانہ نون پولیس نے شہر یو ں کو اسلحہ کی نو ک پر لو ٹنے کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب منظم گر وہ کے دو ارکان ابو بکر اور شاہ سوار کو گرفتار کر لیا،تھانہ ہمک پولیس نےٹر سائیکل چوری کی وارداتو ں میں ملوث ملزم محمد یو سف گرفتار کرکے لاکھو ں روپے ما لیت کے چار مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمدکرلئے ۔
اسلام آباد سے مزید