راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے8 کلو 34گر ام ہیر وئن، ایک کلو 202گر ام آئس،50بوتلیں شراب،9 مختلف بو ر کے پستول معہ ایمونیشن اور خنجر برآمد کرلئے،ترجمان وفاقی پولیس کے مطابق سنگین جر ائم میں ملو ث چھ اشتہا ریوں سمیت28جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے منشیات اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کرلیاگیا ادھرصادق آباد پولیس نے دوملزموں کو گرفتار کرکے ایک کلو 215گرام چرس اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا،پولیس نے ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔ جبکہ تھانہ سول لائن پولیس نے 9 ملزموں کو گرفتار کرکے95 لیٹر شراب برآمد کرلی ،تھانہ سول لائن پولیس نے شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 95 لیٹر شراب برآمد کرلی،سول لائن پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے 9ملزموں کوگرفتار کرلیا۔ دریں اثناءموٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملوث منظم گروہ کے دو ارکان کوگرفتار کرکے 8چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلئے گئے ، تھانہ لو ہی بھیر پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں ملو ث منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کے آٹھ مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلئے،گرفتار ملزم کی شنا خت عرفان اللہ اور عدیل کے نام سے ہو ئی ہے۔