• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنویر حسین شاہ انتقال کر گئے، نماز جنازہ آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی

راولپنڈی (جنگ نیوز)اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سید مسعود حسین شاہ کے کزن، باوا پیر پر سید دیوان علی شاہ کے پوتے ،گلزار حسین شاہ کے صاحبزادے سید تنویر حسین شاہ آف گڑھا سیداں کی نماز جنازہ جمعہ کے روز ان کے آبائی گاؤں میں اد کر دی گئی نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی سینٹرل سیکرٹریٹ کے انچارج سبط الحسن شاہ المعروف سبطی شاہ،سید مسعود الحسن ایڈووکیٹ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راولپنڈی اسلام آباد، پیر سید حسنین حسین حاجی افضل کھوکھر ملک حاجی عادل اعوان ملک یعقوب اعوان اور ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ مریدان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور سوگواران سے تعزیت کی ۔
اسلام آباد سے مزید