• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے انسانی سمگلر کو 6افغان شہریوں سمیت گرفتار کر لیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے انسانی سمگلر کو 6 افغان شہریوں سمیت گرفتار کر لیا ،ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کے اہم ایجنٹ طوریلائی عرف عبداللہ کوگرفتار کرلیا،ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران 6 افغان باشندوں نعیم اللہ، مظہر محمد، گلاب خان، ولی خان، امین اللہ اور ولید اللہ کوبھی گرفتار کرلیاگیا،ایف آئی اے حکام کاکہنا ہے کہ گرفتار ملزم طوریلائی انسانی سمگلر نور اللہ کے ساتھ رابطے میں تھا ،ایف آئی اے ذرائع کاکہناہے کہ گرفتار ایجنٹ طوریلائی اور نور اللہ افغان شہریوں کی سمگلنگ میں ملوث ہیں،وہ اپنے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے افغان باشندوں کو غیر قانونی طور پر بارڈر کےراستے ایران بھجوانے میں ملوث ہیں،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد سے مزید