• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، اسلام آباد، گن پوائنٹ پر ڈکیتیاں بڑھ گئیں، شہری گاڑی اور 20 موٹرسائیکلوں سے محروم

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے شہری مختلف وارداتوں میں ایک گاڑی 16 موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز، نقدی اور دیگر اشیاء سے محروم ہوگئے ،تھانہ صادق آباد کے علاقہ مسلم ٹاؤن میں عبدالسمیع سے گن پوائنٹ پر موبائل ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ہکلہ سروس ایریا میں محمد رضوان رفیق ، فرحاد اور اویس قرنی کو2نامعلوم ملزموں نے روک کر اویس کو پسٹل کا بٹ مارا اور ان سے5 موبائل اورایک لاکھ 38ہزارروپے چھین کرفرار ہوگئے ،تھانہ ٹیکسلاکے عبدالرحمن اور اس کے دوستوں سے گن پوائنٹ پر 5موبائل ، 8ہزار روپے اور موٹرسائیکل کی رجسٹریشن بک ،تھانہ دھمیال کے علاقہ اقبال مارکیٹ میں انیس الرحمن کے میڈیکل سٹورسے گن پوائنٹ پر 55ہزار روپے اور موٹرسائیکل کا سمارٹ کارڈ ،تھانہ روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن میں بائیکیا رائیڈر امتیاز علی سے اسلحہ کی نوک پر موٹر سائیکل چھین لیاگیا،ڈھوک الہی بخش میں محمد محسن خان کے گھر سے ایک ہزار یورو ، ایک کروڑ روپے مالیت کےطلائی زیورات اور90ہزارروپے ،پنڈورہ میں عمادمجاہد کے رہائشی کمرے سے 4موبائل،ڈھوک کشمیریاں میں سید مرتضیٰ حسین کے گھرسے سائیکل مالیتی 50ہزار روپے ،چکلالہ سکیم 1میں بلال نعیم کے گھر سے 20لاکھ روپے ،چک بیلی خان میں محمد نعمان کوثر کے کزن متین اصغر کے گھر سے 800پاؤنڈز، 210ریال ، ڈیڑھ لاکھ روپے ، 6تولے سونا اور لیپ ٹاپ چوری کر لئے گئے ۔ ادھراسلام آباد کے شہری مختلف وارداتوں میں 4موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ،تھانہ ترنول کے علاقہ میں شہری سے گن پوائنٹ پرموٹرسائیکل چھین لیاگیا،تھانہ کوہسار ،تھانہ گولڑہ اور تھانہ شہزاد کالونی کے علاقوں سے موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے ،رابری کی ایک واردات تھانہ شالیمار اور ایک واردات تھانہ کھنہ کے علاقہ میں ہوئی ۔
اسلام آباد سے مزید