• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گاڑی بجلی کے پول سے ٹکرانے سے 35سالہ خاتون وکیل جاں بحق ہوگئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) تیزرفتار گاڑی بجلی کے پول سے ٹکرانے سے 35سالہ خاتون وکیل جاں بحق ہوگئی ،تھانہ مورگاہ کے سب انسپکٹر محبوب نے بتایاکہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پونے 2بجے کے قریب عنبررشید اپنی گاڑی میں ڈی ایچ اے کی جانب جارہی تھی کہ ایوب پارک کے قریب گالف کلب کے سامنے اس کی گاڑی بے قابو ہوکر جہلم روڈ کے ڈیوائیڈر پر لگے بجلی کے پول سے ٹکراگئی ،اس دوران خاتون کاسر گرد ن سے کٹ کر باقی دھڑ سے جداہوگیا۔
اسلام آباد سے مزید