• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا کو راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کا اضافی چارج تفویض

راولپنڈی(جنگ نیوز) پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا وائس چانسلر فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی کو وائس چانسلر راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق یہ ذمہ داری تین ماہ کے لیے یا مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی تک برقرار رہے گی۔پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اور تجربہ کار ماہرِ تعلیم ہیں۔ وہ اس سے قبل لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف کیمبرج، برطانیہ سے پلانٹ مالیکیولر بایولوجی میں پی ایچ ڈی اور یونیورسٹی آف نارتھ کیرولائنا، امریکہ سے پوسٹ ڈاکٹورل ریسرچ کر رکھی ہے۔
اسلام آباد سے مزید