راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے )مرکزی امام حسین کونسل کے زیراہتمام نبی کریم ؐکے 1500ویں یوم ولات کے حوالے سے افتتاحی تقریب عید میلادالنبی ؐ کانفرنس صراط نعت کے اشتراک سے شروع ہوگئی ، اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا ، مرکزی امام حسین کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کانفرنس کی صدارت کی ، ڈاکٹر غصنفر مہدی نے کہا کہ آنحضور ؐکی تعلیمات پر عمل کرنے سے پوری دنیا امن و آشتی کا گہوارہ بن سکتی ہے ،سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ اللہ تعالٰی نے اس دنیا کو ہی نبی کریم ؐ کی محبت میں بنایا تھا ، انہوں نے کہا کہ ہمیں عبادات کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت کو بھی اپنا شعار بنانا چاہئے ، انہوں نے کہا کہ فلسطین دعاؤں سے نہیں جہاد سے آزاد ہو گا ، خیبرپختونخوا کی محتسب رباب مہدی نے کہا کہ نبی کریم ؐکی تعلیمات کی ترویج سے فرقہ واریت اور دہشتگردی کا خاتمہ ہو سکتا ہے ، اس موقع پرسلمیٰ خان ، دائرہ کے صدر احسان کبریا ، انواز زیدی ، محمد رفیق مغل ، تسنیم اختر، ڈاکٹر حسین ہمدانی ، سبطین رضا لودھی ، حکیم سید محمود سہارنپوری، ڈاکٹر عائشہ ، محمد رمیض الحسن چشتی ، نوشین احسان ،عبدالوحید چشتی ، نعیم اکرم قریشی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب اور نعتیہ اشعار کہے۔