• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ڈینگی کے 14کیس سامنے پر کنفرم مریضوں کی تعداد 122 ہوگئی

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی جانب سے تمام تر اقدامات کے باوجود ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی میں 14 کیس سامنے آئے جس کے بعد راولپنڈی میں ڈینگی کے کنفرم مریض 122 ہو گئے۔ محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی کے ہسپتالوں میں 52 مریض زیر علاج ہیں جن میں کنفرم ڈینگی مریض 26 ہیں جبکہ مری کے ہسپتال میں زیرِ علاج 17 مریضوں میں 8 کنفرم مریض ہیں۔
اسلام آباد سے مزید