• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈینگی سروے ٹیم پر حملہ کرنے والے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ڈینگی سروے ٹیم پر حملہ کرنے والے 2ملزموں کو گرفتار کرلیاگیا، تھانہ دھمیال کومحمد الطاف سینٹری انسپکٹر محکمہ ہیلتھ نے بتایا بسلسلہ ڈینگی سروے محکمہ صحت ٹیم جواد احمد سینٹری پیٹرول اور عبداللہ ابرار نے بینک کالونی نزد کراچی ہوٹل دھمیال کا معائنہ کیا دوران معائنہ پانی کی ٹینکی بغیر ڈھکن پائی گئی جس سے لاروہ برآمد کیا جس سے نمونہ لیا جس پر مالک دکان محمد محمود ، مزمل احمد و عبدالرحمٰن ساتھ 5 افراد نامعلوم ڈینگی ٹیم پر حملہ آور ہوئے جس سے ملازم محکمہ صحت جواد احمدمضروب ہوگیا جس کے چہرے پر دائیں سائیڈ شدید چوٹ آئی ساتھ میں مارکٹائی دھکے گالم گلوچ بدتمیزی جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں جس پر موقع پر انٹامالوجسٹ پہنچا جس نے لاروہ کی تصدیق کی ایمرجنسی 15 پر اطلاع دی موقع پر 2 افراد مزمل احمد اور عبدالرحمٰن کو گرفتار کرکے تھانہ منتقل کیا ۔
اسلام آباد سے مزید