• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلی میں برہنہ ہوکر باپردہ بچیوں کوہراساں کرنیوالے اوباش کیخلاف مقدمہ

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گلی میں برہنہ ہوکر باپردہ بچیوں کوہراساں کرنے والے اوباش کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ صادق آباد کو شجاعت بن سعید نے بتایا کہ خرم کالونی میں اپنے گھر موجود تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی دروازہ کھولا تو باہر 2 بچیاں خوف زدہ ہوکر کھڑی تھیں جبکہ بالکل سامنے ایک نامعلوم شخص موٹر سائیکل پر بیٹھ کر اپنے آپ کو برہنہ کرکے نامناسب انداز میں چھو رہا تھا جسکی وجہ سے بچیاں خوف زدہ ہو کرہمارے گھر میں داخل ہو گئیں اس نامعلوم شخص کو پکڑنے کی کوشش کی گئی جو موقع سے فرار ہو گیا،مذکورہ نامعلوم شخص نے 2 باپردہ بچیوں کی عفت میں خلل ڈال کر شارع عام میں فحش حرکات کرکے مجرمانہ کام کیا ہے اس کیخلاف درخواست پیش کرتا ہوں ۔
اسلام آباد سے مزید