• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریل 5 اسلام آباد پر "آزادی کلیننگ ڈرائیو" کا انعقاد

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) یوم آزادی کے موقع پر ماحول دوست رویوں کو فروغ دینے اور پاکستان کو کچرے سے پاک بنانے کے لیے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے سسٹین ایبل سوشل ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن اور دی کلائمٹ آپٹکس کے زیر اہتمام ٹریل 5 اسلام آباد پر "آزادی کلیننگ ڈرائیو" کا انعقاد میں کیا گیا۔ مہم میں شہریوں، ماحولیاتی کارکنوں اور سول سوسائٹی‎ ارکان نے شرکت کی رضاکاروں نے ٹریل کے مختلف حصوں سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کیا اور عوام کو ماحول کی حفاظت اور صفائی کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے کہا ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنی زمین، پانی اور ہوا کو محفوظ رکھیں۔ آزادی کلیننگ ڈرائیو جیسی سرگرمیوں کے ذریعے ہم عوام کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ چھوٹے مگر مستقل اقدامات سے ہم ایک صاف اور سرسبز پاکستان تشکیل دے سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایس ڈی او اور دی کلائمیٹ حولیاتی تحفظ، کچرے کے انتظام اور موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے آئندہ بھی اس طرح کی ڈرائیوز جاری رکھیں گے، شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نہ صرف خود کچرا پھیلانے سے گریز کریں گے بلکہ اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی ماحول دوست رویے اپنانے کی ترغیب دیں گے۔ مہم کے اختتام پر رضاکاروں نے پاکستان کو کچرے سے پاک رکھنے کا حلف اٹھایا۔
اسلام آباد سے مزید