راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل تباہ کرنے والی خاتون ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا، تھانہ روات کو محمد نصیر نے بتایا کہ سائل نے اپنا موٹر سائیکل شاہین چوک نجی سوسائٹی فیز 7 میں کھڑا کیا ہوا تھا کہ اسی دوران تیز رفتاری سے جی ایل آئی گاڑی آئی جو ایک نا معلوم خاتون چلا رہی تھی جس نے زگ زیگ کرتے سائل کے موٹر سائیکل سی ڈی 70 کو ہٹ کیا۔ جس سے سائل کا موٹر سائیکل تباہ ہو گیا اور نا معلوم خاتون گاڑی بھگاکر لے گئی ۔