راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)لین دین کے تنازع پر چاقو کے وارکرکے 2بھائیوں کوزخمی کردیاگیا، تھانہ پیرودھائی کو بابر خان نے بتایا کہ ضیا ء الحق کالونی میں گھر کے باہر لڑائی جھگڑا ہو رہا تھا اس اثنا میں مزمل عرف چینی نے میرے بیٹے اذان کی گردن پر چاقو سے وار کیا دوسرا وار میرے بیٹے ذیشان کی کنپٹی پر کیا جس سے وہ دونوں زخمی ہو گئے وجہ عناد لین دین تھامزمل نے میرے بیٹوں کو جاوید کی ایما پر زخمی کیا ہے۔