• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی آزادی ہونی چاہیے: رہنما یورپی یونین

یورپی یونین کے 26 رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی آزادی ہونی چاہیے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی ممالک کے 26 رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ مزاکرات سے جو بھی سفارتی حل نکالا جائے وہ یوکرین اور یورپی ممالک کے مفادات میں ہونا چاہیے۔

یورپی رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ بامعنی مذاکرات صرف جنگ بندی یا تنازع میں کمی کی صورت میں ہوسکتے ہیں۔

اعلامیے میں مزید بتایا گیا کہ یہ ہنگری کے علاوہ یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کا مشترکہ بیان ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید