• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کے 800 فوجی تعینات

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کے 800 فوجی تعینات کرتے ہوئے شہر کے پولیس ڈیپارٹمنٹ کا عارضی کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دارالحکومت پُرتشدد گینگز اور خونخوار مجرموں کے قبضے میں آ گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال جرائم کی شرح میں 26 فیصد کمی آئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کی ڈیموکریٹ میئر موریل باؤزر نے جرائم کی صورتِ حال کو بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کے دعوے کو مسترد کر دیا ہے مگر ان کا کہنا ہے کہ وہ وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کریں گی۔

دوسری جانب واشنگٹن ڈی سی شہر کے اٹارنی جنرل نے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید