برطانیہ میں لیبر پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد سمندری راستے سے آنے والوں کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کو برطانیہ پہنچنے والے 474 افراد کے بعد تعداد 50271 ہوگئی۔
منسٹر بیرونس جیکی اسمتھ کے مطابق یہ ناقابل قبول تعداد ہے، لیکن فرانس کے ساتھ ون اِن، ون آؤٹ کا معاہدہ ہوگیا ہے۔
بیرونس جیکی اسمتھ کے مطابق تارکین وطن کی اسمگلنگ میں ملوث افراد سے نمٹنے کیلئے حکومت پیش رفت کر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کنزرویٹو دور میں 5 جولائی 2023 سے 11 اگست 2024 تک کشتیوں کے ذریعے 36,346 افراد برطانیہ آئے تھے۔