کوئٹہ(خ ن)سیکرٹری مواصلات و تعمیرات لعل جان جعفر کے زیر صدارت زیر التواء پی سی ون روڈ اور بلڈنگز برائے مالی سال 2025- 26 کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تمام چھ زون کے چیف انجینئرز آفیسران چیف انجینئر فیڈرل پروجیکٹس اور محکمہ مواصلات و تعمیرات کے دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اجلاس کو ہر زون کے چیف انجینئر آفیسر نے اپنے زون کے زیر التواء پی سی ون کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اولین کوشش یہ ہونی چاہئے کہ جلد از جلد زیر التواء پی سی ون کو مکمل کرکے متعلقہ فورم میں پیش کریں تاکہ ان منصوبوں کی وجہ سے صوبے کی ترقی اور انفراسٹرکچر کی بہتری پر منفی اثرات مرتب نا ہوں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے تمام چیف انجینئرز آفیسرز کو سختی سے ہدایات دیں کہ زیر التواء پی سی ون کے حوالے سے کسی بھی قسم کی کمزوری یا کوتاہی نہ برتی جائے بلکہ اس میں تیزی لائی جائے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس وقت کم اور مقابلہ بہت سخت ہے لہذا اپنے وقت مقررہ سے بھی پہلے پہلے تمام زیر التواء پی سی ون مکمل کیے جائیں۔