کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ چیمبر آف سمال انڈسڑی کے سابق نائب صدر سید سلیم رضا ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ایکٹو ٹیکس پیئر لسٹ میں ٹیکس دہندگان کی تعداد 73لاکھ ہونا خوش آئند ہے،اگر لسٹ کے مطابق 30لاکھ ٹیکس پیئر ایمانداری سے اپنا ٹیکس ادا کرنا شروع کردیں تو ٹیکس اہداف با آسانی پورے کیے جا سکتے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے بزنس کمیونٹی کے وفد سے بات چیت میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکس قوانین اورپالیسیوں میں نرمی لائے جس سے اسٹیک ہولڈرز کا اعتماد بحال ہوگا ۔ٹیکس ریٹس اور شرح کم کی جائیں تاکہ لوگ خودبخود ٹیکس نیٹ میں شامل ہونا شروع ہو جائیں ۔