• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی دارالحکومت میں موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات معمول بن گئے، ستار چشتی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سکرٹری اطلاعات حاجی سید عبدالستار شاہ چشتی نے کہا ہے کہ ٹریفک پولیس اور تھانوں کی سطح پر کوئٹہ میں غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکلوں کے خلاف مہم میں موٹر سائیکل مالکان جن کے پاس کاغذات کے ڈپلیکیٹ کاپی ہوتی ہے ان سے اوریجنیل کاغذات طلب کیے جاتے ہیں جس پر جب وہ تھانوں میں اصل کاغذات پیش کرتے ہیں تو انہیں کہا جاتا ہے کہ اب پانچ سو پچاس کا پرچہ ہوچکا ۔ انہوں نے کہا کہ روزانہ ایک درجن سے زیادہ افرادسے گن پوائنٹ پر موٹر سائکلیں چھینے کی واقعات ہورہے ہیں ، مزاحمت پر موٹر سائیکل سوارون کے شہید و زخمی ہونے کے واقعات روز کا معمول بن چکے ہیں ۔ یہ بات انہوں نے جمعیت نظریاتی کی نئی رکنیت سازی مہم کے سلسلےمیں میزان چوک پر تاجر رہنماوں سید ظہور آغا ، شمس الرحمٰن ، نقیب اللہ عرف ادم خان ، محمد لعل ، فضل الرحمٰن اور دیگر کو رکنیت فارم دینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ چند روز سے شاہراہوں ، گلیوں ، کوچوں میں ناکے لگاکر موٹر سائیکلوں کی پکڑ دھکڑ نےغریب عوام کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ، اس مسلے کو حل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت نظریاتی منظم دینی سیاسی نظریاتی جماعت ہے۔ہم تمام مسلمانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ جمعیت نظریاتی کے رکن بن کر اسلامی نظام کی سربلندی کے لیے جدوجہد میں ہمارا ساتھ دیں۔
کوئٹہ سے مزید