• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکول ایجوکیشن کے 126 افسران کے زیر التو کیسز صوبائی سلیکشن بورڈ کو ارسال

کوئٹہ (خ ن) محکمہ اسکول ایجوکیشن حکومت بلوچستان نے اساتذہ کی فلاح و بہبود اور تعلیمی نظام کے استحکام کے لیے ایک اہم اور تاریخی انتظامی قدم اٹھاتے ہوئے، طویل عرصے سے زیر التواء ترقیاتی کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کر کے صوبائی سلیکشن بورڈ کو سفارش کے لیے ارسال کر دیا ہے۔ محکمہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کل 126 افسران کے ترقی کے کیسز صوبائی سلیکشن بورڈ کو بھجوائے گئے ہیں، جن میں 97 مرد افسران اور 29 خواتین افسران شامل ہیں۔ تمام افسران کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 پر ترقی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے حکام نے بتایا کہ یہ پیش رفت صوبائی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی اور صوبائی سیکرٹری اسکول ایجوکیشن اسفند یار خان کی خصوصی دلچسپی، بروقت رہنمائی اور انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے جنھوں نے اساتذہ کے مسائل کے فوری حل اور میرٹ کی بنیاد پر ترقیاتی عمل کو شفاف اور منصفانہ انداز میں مکمل کرنے کے لیے واضح پالیسی اپنائی۔
کوئٹہ سے مزید