• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس کی لوٹ مار قابل مذمت ہے ،پشتونخوا میپ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پشتونخواملی عوامی پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں کوئٹہ میں ٹریفک پولیس کی جانب سے مبینہ لوٹ مار کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہر میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہے لیکن ٹریفک پولیس اہلکار شہریوں کو مختلف حیلوں بہانوں سے تنگ کرنے اور رشوت خوری میں مصروف ہیں ، گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو سمیت ایسے کرپشن کی ایسی داستانیں ہر چوراہے ، سڑک پر کیمروں کے ریکارڈ میں موجود ہیں ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں پارٹی ضلع چمن کے رہنماء اولس یار خان اچکزئی فیملی کے ہمراہ کوئٹہ کے ایک نجی اسپتال آئے تھے ان کی گاڑی کا مین جناح روڈ پر تمام دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود چالان کیا گیا اور بعد ازاں ان کی گاڑی ٹریفک پولیس نے ضبط کرلی اور کہا گیا کہ عدالت سے گاڑی ریلیز کرائیں اس دوران جب ان کے بھتیجے نے ٹریفک پولیس کے دفترمیں متعلقہ حکام سے رابطہ کرکے بات کی تو ان پر ٹریفک پولیس افسر کے گارڈ نے ان پر تشدد اور گالم گلوچ کرتے ہوئے دفتر سے باہر نکال دیا ۔ معزز شہریوں کے ساتھاس طرح کے طرز عمل کا سختی سے نوٹس لیا اور غریب عوام کو غیر ضروری طور پرہزاروں روپے کے چالان کرنے کے ناروا عمل سے گریز کیا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید