کوئٹہ ( پ ر)سابق کونسلر شاہ زمان روڈ کوئٹہ احسان اللہ کاکڑ نے کہا ہے کہ جب سے صفائی کا نظام پرائیویٹ کمپنی کے حوالے کیا گیا ہے شہر اورخاص کر شاہ زمان روڈ کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے اور نالیوں کا پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے۔انہوں نے کہ جب سے کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن سے صفائی کا کام واپس لیکر پرائیویٹ کمپنی صفا کے حوالے کیا گیا ہے شہر کچرے کے ڈھیرے میں تبدیل ہوچکا ہے اور شاہ زمان روڈ میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں اور علاقے میں مچھر،مکھیوں کی بہتات نے عوام کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے۔ پانی سڑ ک پر بہنے سےپیدل چلنے والے شہریوں اورخاص کر نمازیوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔