• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم آزادی محض جشن نہیں تجدید عہد وفا ہے، عبدالمجید بادینی

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی نائب امیر جماعت اسلامی بلوچستان انجینئر عبدالمجید بادینی نے کہا ہے کہ یوم آزادی محض ایک جشن نہیں بلکہ تجدید عہد وفا ہے جو ہمیں ان لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے شہداء نے وطن کے دفاع کے لیے پیش کیں ۔ جشن آزادی کے سلسلے میں ایک پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں ، جرات اور ایمانی جذبہ سے دشمن کو شکست فاش دی ۔ تاریخ گواہ ہے جب بھی دشمن نے پاک سرزمین پر میلی نگاہ ڈالی ، ہماری افواج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی و خوشحالی اور امن کیلئے سب مل کر اپنا کردار ادا کریں ، ملک اور آزادی کی قدر کریں ۔
کوئٹہ سے مزید