کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اس بار قوم نے ریکارڈ ساز یوم آزادی منایا، جس میں بھارت کے خلاف معرکہ حق میں پاکستان کی جیت کا جشن بھی نمایاں تھا، زندہ قومیں اپنا جشن آزادی تجدید عہداورسجدہ شکر کے ساتھ مناتی ہیں،جنگ کی فتح نے ثابت کردیا ہے کہ آزادی اور غلامی میں بہت واضح فرق ہے ، آزادی کی قدر ان سے پوچھیں جو غلامی کی زندگی گزار رہے ہیں جبکہ ہمیں یہ آزادی پلیٹ میں رکھ کرپیش نہیں کی گئی بلکہ اس کے حصول کیلئے ہمارے بزرگوں نے بے مثال قربانیاں دیں اور اس آزادی کیلئے ہزاروں مسلمانوں کوآگ و خون کے دریا عبور کرنا پڑے، انہوں نے کہا قوم ، افواج پاکستان اور سیاست دانوں کا یہ اتحاد ہی ہمارے دشمنوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے۔