• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باجوڑ، کرفیو میں نرمی کے بعد بازار کھل گئے، شہری مسلح گشت اور خود پہرہ دینے لگے

پشاور(این این آئی)باجوڑ میں کرفیو می نرمی کردی گئی جب کہ شہری مسلح گشت کرتے ہوئے خود اپنے علاقوں میں پہرہ دینے لگے۔ضلعی انتظامیہ نے کرفیو میں نرمی کا اعلان کرتے ہوئے بدھ سے خار منڈا روڈ، خار ناواگی روڈ، خار صادق آباد، عنایت کلی روڈ کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ ان سڑکوں کے ساتھ ساتھ متصل علاقوں کے تمام بازار بھی مکمل طور پر کھلے رہیں گے۔ رات کے اوقات میں شہری اپنے علاقوں کی حفاظت کیلئے پہرہ دیتے اور مسلح گشت کرتے نظر آ رہے ہیں، کمیٹیاں تشکیل دے دیں، حالات میں نمایاں تبدیلی ،اس اقدام کا بنیادی مقصد دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکنا اور اپنے علاقوں کو محفوظ بنانا ہے،مقامی ذرائع کے مطابق باجوڑ میں رات کے اوقات میں شہری اپنے علاقوں کی حفاظت کے لئے پہرہ دیتے اور مسلح گشت کرتے نظر آ رہے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید