کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی (جے ایس ایم یو) نے پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر ’معرکہءحق‘ کے عنوان سے دو ہفتوں پر محیط شاندار 13 تقریبات کا انعقاد کیا، جو سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ہدایات کے تحت منظم کی گئیں۔ یہ تقریبات یکم اگست سے 14 اگست 2025 تک جاری رہیں، جن میں طلبہ، اساتذہ، عملے اور سابق طلبہ نے قومی آزادی کے جذبے کو ثقافتی، حب الوطنی اور کمیونٹی سرگرمیوں کے ذریعے اجاگر کیا۔آزادی کی تقریبات میں متعدد رنگا رنگ پروگرام شامل تھے۔